شاہ محمود قریشی کا اپنے بھائی سے جھگڑا: وجہ کیا تھی؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 09:24 صبح

ملتان (ویب ڈیسک) دو روز قبل ملتان میں  مخدوم مرید حسین قریشی نے اپنے بڑے بھائی مخدوم شا ہ محمودحسین قریشی کی صدارت میں ہونے والی عرس کی تقریبات میں شرکت نہ کی  اور اپنے طور پر تقریبات  میں حصہ لیتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی کی صدارت میں منعقد ہونے والی عر س کی تقریبات سے قبل ہی مخدوم مرید حسین قریشی نے درگاہ حضرت غو ث بہا ؤ الدین ذکریا ملتانی پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور اس کے بعد زائرین کے سامنے بنے &

nbsp;اسٹیج پر جا کر بیٹھ گئے جہاں انہوں نے زائرین سے خطاب اور اانہیں عرس کی تقریبات میں شریک ہونے کے شرعی مسئلے پر گفتگو کی جب مخدوم شاہ محمود حسین قریشی مزار شریف کو غسل دینے کے لئے آئے تو مخدوم مرید بھی اسٹیج سے اٹھ کر مزار شریف پر چلے گئے جب مخدوم شاہ محمو دحسین قریشی نے مخدوم مریدحسین کی چڑھائی ہوئی پھولوں کی چادر ہٹائی تو مخدوم مرید غصے میںآگئے جس پر مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اور مخدوم مریدحسین قریشی کے مابین تلخ کلامی شروع ہو گئی جس پر بریگیڈئیر مقصود قریشی نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کروایا ۔ اسکے بعد جب مخدوم شاہ محمود حسین قریشی مزار کو غسل دے رہے تھے تو مخدوم مرید حسین قریشی نے بھی اپنا بیٹے  مخدوم شاہ حسین قریشی کو غسل کے لئے مزار پر چڑھا دیا واضح رہے کہ دونوں میں گذشتہ کئی سالوں سے تنازعہ چل رہاہے۔