لاہور:نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں کراچی کے طالبعلم کی پراسرار ہلاکت، قتل یا خود کشی؟ بڑی خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 14, 2016 | 07:31 صبح
لاہور (ویب ڈیسک) ڈیفنس بی کی نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں کراچی کا رہائشی طالبعلم پُراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق طالبعلم کی ہلاکت نشے کی زیادتی سے ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کا رہائشی 24سالہ شاہ میر آصف باجوہ نجی یونیورسٹی میں بی ایس سی آنرر کا طالبعلم اور ڈیفنس بی کے ہاسٹل میں مقیم تھا۔ گزشتہ روز وہ اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی۔ پولیس کے مطابق ہاسٹل کے طالب علموں کا کہنا ہے شاہ میر نشہ کرتا تھا جبکہ ہاسٹل انتظامیہ کا موقف ہے کہ نوجوان کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ اطلاع ملنے پر شاہ میر آصف کے ورثاء لاہور پہنچ گئے اور پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا مگر پولیس حکام نے پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی جو کہ اسے تدفین کے لئے کراچی لے گئے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق طالبعلم کی موت کی وجہ نشے کی زیادہ مقدار استعمال کرنے سے ہوئی۔ دریں اثناء طالبعلم شاہ میر کے دماغ اور پھیپھڑوں سمیت جسم کے 9 اعضا کے نمونے ٹیسٹ کے لئے فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں۔(