کروڑوں پاکستانیوں کا محبوب فنکار کسی سے ملنے کے لیے روزانہ کار کی ڈگی میں چھپ کر جاتا ہے تاکہ کسی کو پتہ نہ چل جائے ؟ یہ کون ہیں؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 06:39 صبح

نئی دہلی(ویب ڈیسک) گاڑی کے ڈگی میں سامان اور انسان دونوں سما سکتے ہیں اور بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ گاڑی کی سیٹ اور ڈگی دونوں جگہ بیٹھ جاتے ہیں۔میڈیا  سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے بتایا: جب میں کسی دوست سے ملنے جانا چاہتا ہوں تو میں اپنے سر پر ہڈ پہن لیتا ہوں یا پھر گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ جاتا ہوں۔ میرا سائز ہی ایسا ہے کہ میں فٹ ہو جاتا ہوں۔سنہ 2017 میں شاہ رخ خان کو فلم انڈ

سٹری میں 25 سال ہو جائیں گے۔ شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ 25 جنوری کو ریلیز ہوگی جس میں ان کے ساتھ پاکستان اداکارہ ماہرہ خان اور نواز الدين صدیقی نظر آ رہے ہیں۔سنہ 1992 میں ٹی وی کی دنیا سے فلموں میں قدم رکھنے والے شاہ رخ خان اپنے کریئر کے آغاز میں ولن کے کردار میں نظر آئے، چاہے وہ ’بازی گر‘ ہو یا ’انجام‘ یا ’ڈر‘۔ پھر بڑے پردے پر ’راہل‘ اور ’راج‘ کے نام سے انھوں نے رومانوی فلمیں کیں اور فلمیں سپر ہٹ رہیں۔ جو فلم سائن کی ان انجام اچھا ہی رہا۔شاہ رخ خان کا کہنا ہے: ’میں نے ہمیشہ اپنے دل کی بات مانی ہے۔ بہت بار ایسا ہوا ہے کہ جو میں نے کیا وہ میرے لیے درست ثابت ہوا لیكن دوبارہ میں ویسا ہی کروں اور وہ صحیح ہو، یہ کیسے ہوگا مجھے پتہ نہیں۔سال در سال یکے بعد دیگرے ہٹ فلمیں آئیں۔ اب عالم ایسا ہے کہ باہر گئے تو میڈیا اور مداح انھیں گھیر لیں گے۔ شاہ رخ خان نے باتايا کہ ان گھر کے افراد سمجھتے ہیں کہ وہ ہر جگہ نہیں جا سکتے۔ ’انھیں یہ معلوم ہے کہ اگر انھیں کہیں باہر کھانے جانا ہے تو میں ان کے ساتھ ہر بار نہیں جاؤں گا۔ اگر جاؤں گا تو لوگ آئیں گے ملنے، تصاویر لینے، ایک تصویر كھنچواؤ تو 10-15 اور آئیں گے۔ ہمیں اس بات سے زیادہ تکلیف نہیں۔