پاکستان کی وہ خوبصورت ترین اداکارہ جو کسی بھی شرط پر شاہ رخ خان سے شادی کرنا چاہتی ہے،تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 08:43 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹی وی اور سٹیج کی مقبول خوبصورت  اداکارہ لائبہ خان نیازی بالی وو ڈ سٹار شاہ رخ خان کی دیوانی نکلیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان بالی وڈ میں میرے سب سے پسندیدہ ادکار ہیں۔ ان کی سب سے بڑی خوبی ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ایک اچھے انسان ہونا ہے۔اگر وہ پاکستان میں ہوتے تو میں کب کی ان سے شادی کرچکی ہوتی۔اداکارہ نے کہا کہ اسلام میں چار شادیوں کی گنجائش ہے اور اگر شاہ رخ خان چاہیں تو میں ان سے فوراً شادی کر لوں گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاہ رخ عمر میں اگر مجھ سے بڑے ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کی شادیاں ہوتی رہی ہیں۔ اگر مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں شاہ رخ کے سامنے شادی کا پروپوزل ضرور رکھوں گی ۔