ملایئشیا کے دورے پر گئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حوالے سے افسوسناک خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 07, 2017 | 15:38 شام

کوالالمپور(ویب ڈیسک) ملائیشیا میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان پر حملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشین پولیس نے شاہ سلمان کے دورے سے قبل 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔ملائیشن پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد عرب وفد پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے افراد می

ں سے 4 کا تعلق یمن، 2 کا جنوبی ایشیا جبکہ ایک ملائیشن شہری ہے۔پولیس حکام کے مطابق مشتبہ افراد گاڑی میں نصب ڈیوائس کے ذریعے حملہ کرنا چاہتے تھے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان 26 فروری کو ملائیشیا کے دورے پر گئے تھے۔( ش س م۔ن)