”پاکستان زندہ باد “ پاکستان کون سا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے جا رہا ہے ؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 25, 2017 | 13:23 شام

 
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کاکہناہے کہ 1320میگاواٹ ساہیوال کول پاور پلانٹ مقرر مدت سے پہلے مکمل ہونے جا رہا ہے،یہ پلانٹ تیزی سے تکمیل پانیوالے منصوبے کے لحاظ سے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرے گا،دنیا میں آج تک اتنی پیداواری گنجائش کا پاورپلانٹ اتنے کم عرصے میں نہیں لگا۔لاہورمیں منتخب نمائندوں سے گفتگومیں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ
موجودہ دور میں رفتار اور معیار کیساتھ میگا ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے اور ان میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں، پاکستانی تاریخ میں اربوں روپے کی بچت کی کوئی مثال موجود نہیں۔ شہبازشریف کاکہناتھاکہ دنیا اور بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان میں شفافیت کو سراہ رہے ہیں۔