مردم شماری کا آغاز کہاں سے ہوا؟کس اہم شخصیت نے اپنے ہاتھ سے اپنے گھر مردم شماری نمبر لکھا؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 15, 2017 | 09:39 صبح

 
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے ہاتھ سے رہائش گاہ پر نمبر لگا کر خانہ و مردم شماری کا آ غاز کیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 19 سال بعد ہونے والی خانہ و مردم شماری کے سلسلہ میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹان میں مردم شماری کا عملہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر نمبر لگانے کیلئے گیا تو وزیراعلی پنجاب نے خود اپنی رہائش گاہ سے باہر نکل کر اپنے گھر کی دیوار پر 006 ش م لکھ کر مردم شماری کا آغاز کیا۔ملک بھر میں 19سال بعد خانہ و مردم شماری کا آغاز ہو

گیا ہے جو 25مئی تک مکمل ہو گا۔