شہباز شریف کا جھوٹ پکڑا گیا۔۔۔خادم پنجاب نےہیلی کاپٹر کےلئے خطیر رقم کا اجراءکر دیا۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 10:32 صبح


لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) حکومت پنجاب کی شاہ خرچیوں کی کہانی میں ایک نیا موڑ. وزیر اعلی شہباز شریف کے نئے ہیلی کاپٹر کےلئے خطیر رقم کا اجراءکر دیا گیا۔


یاد رہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سےعوامی اجتماع کے دوران جوش خطابت میں کہا گیا تھا کہ آپ کا خادم 70کروڑ روپے کا ہیلی کاپٹر خریدے۔خدا کی لعنت۔میں پیدل جا سکتا ہوں۔ سائیکل پر جاوں گا،موٹر سائیکل پر جاو¿ں گا،مگر ہیلی کاپٹر نہیں خریدوں گا۔

تاہم نجی نیوز چینل تہلکہ ٹی وی کے مطابق حکومت پنجاب نے میاں شہباز شریف کے نئے ہیلی کاپٹر کے لئے ایک ارب روپے جاری کر دیئے ہیں.

حکومتی کمیٹی نے روس میں سوا دو ارب روپے کا ہیلی کاپٹر خریدنے کے حوالے سے معاملات طے کر لئے ہیں۔

سینئر صحافی حسن رضا کے مطابق کمیٹی نے روس سے وزیراعلیٰ کو نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری سے متعلقہ رپورٹ بھی دے دی ہے۔

وزیراعلی شہباز شریف کی ہدایت پر چار رکنی کمیٹی کے ارکان کی روس میں ہیلی کاپٹرکی خریداری سے متعلقہ معاملات طے