شہباز شریف کےلئے نئی خفیہ ایجنسی تشکیل دینے پر مشورے‘ مشورہ کس نے دیا؟ سنسنی خیز انکشافات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 09:46 صبح

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) لاہور کے سیاسی اور سرکاری حلقوں میں ایک سابق گورنر پنجاب کے داماد کی طرف سے اعلی حکومتی عہدہ حاصل کرنے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک اعلی عہدے سے ریٹایرمنٹ سے قبل سابق گورنر پنجاب کے داماد نے ایک اعلی سطحی اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیر اعلی پنجاب کو تجویز دی کہ وہ ان کے لئے ایک ایسی ماڈل خفیہ ایجنسی تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جو براہ راست وزیر اعلی کو مفید معلومات فراہم کرے گی۔

مذکورہ افسر کی کوشش تھی کہ وہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ دیگر

انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اپنے ماتحت کر لیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی اعلی بیوروکریسی نے خفیہ اداروں کے بڑوں کے ذریعے اس منصوبے کو ناکام بنوا دیا۔