وزیر اعظم میاں شہباز شریف صاحب* مشکل فیصلے یہ ہیں

تحریر: ڈاکٹر ابراہیم مغل

| شائع جون 19, 2022 | 19:45 شام

 پاکستان میں کسی کو ایک لیٹر بھی مفت پیٹرول نہیں ملے گا اور نہ ایک یونٹ مفت بجلی یا مفت گیس کوئی استعمال کر سکے گا یہ اعلان کریں تو یہ ہے مشکل فیصلہ
 پچھلے 30 سالوں میں ہر کسی کو ملا ہر سرکاری پلاٹ واپس لیں گے تو یہ ہے مشکل فیصلہ 
غلط فیصلے والے حکمرانوں کی جائیدادیں نیلام ہوں گی تو یہ ہے مشکل فیصلہ
پاکستان کے تمام سرکاری دفاتر اور سرکاری رہائش گاہوں سے اے سی اتار لیے جائے تاکہ بجلی کی بچت ہو سب سے پہلے پارلیمنٹ ہاو¿س قومی اسمبلی اور سینیٹ

اور صوبائی اسمبلیوں اور ان کے ممبران کی سرکاری رہائش گاہوں سمیت تمام وزراءکے سرکاری دفاتر سے اور سرکاری رہائش گاہوں سے اے سی اتارے جائے تمام سرکاری گاڑیوں کے پرائیویٹ استعمال پر پابندی لگائے یہ ہیں مشکل فیصلے
پچھلے 30 سالوں سے معاف کروائے گئے تمام افراد سے قرضے واپس لیں گئے یہ ہیں مشکل فیصلے نالائقی کا سارا بوجھ عوام پر ڈالنا? پیٹرول مہنگا کرنا ، بجلی گیس مہنگی کرنا کھانے پینے کی اشیاءمہنگا کرنا ہر چیز پر ٹیکس بڑھاتے جانا یہ تو سب سے آسان فیصلے ہیں جو کئے جا رہے ہیں