گلگت بلتستان کی زمین شہاب ثاقب گرنے سے لرز اٹھی۔۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 17, 2017 | 18:48 شام

غذر(مانیٹرنگ ڈیسک): گلگت بلتستان کی تحصیل غذر میں گزشتہ رات شہابِ ثاقب گرنے سے پورا علاقہ لرز اٹھا جس سے لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ڈپٹی کمشنر غذر میر وقار احمد کے مطابق  یہ شہابِ ثاقب پہاڑ پر گرا تھا جہاں کوئی آبادی نہیں لیکن اس سے پیدا ہونے والے شدید دھماکے سے ارد گرد کا پورا علاقہ لرز گیا جس کے نتیجے میں لوگ خوفزدہ ہوگئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ ہر طرف خوف و حراس پھیل گیا۔۔۔۔اس واقعے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی یہ مع

لوم ہو پایا ہے کہ غذر میں گرنے والا شہابِ ثاقب کتنا بڑا تھا۔ معلومات حاصل کرنے کیکوشش کی جا رہی ہے۔ امید ہے جلد ہی اس کے بارے میں معلومات حاصل ہو جائیں گی۔۔۔