کیرئیر کامستقبل؟ بوم بوم آفریدی بوکھلاہٹ کا شکار …

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 13:54 شام


کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ ) بوم بوم شاہد آفریدی کا مزاج بھی موسم کی طرح بدلتا ہے ، بوم بوم نے موسم گرما میں بیان دیا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ نہیں ہے ، اب کہتے ہیں کہ بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ بوم بوم اپنے ہی بیان سے مکر گئے ہیں۔


پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے خوب چھکے لگائے۔ پی سی بی پر برسنے کے بعد شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سپورٹس کا بہت ٹیلنٹ ہے۔ رواں برس جولائی میں شاہد آفریدی نے یہ کہ کر ریٹائرمنٹ لینے سے انکار کر دیا تھا کہ نیا ٹیلنٹ

سامنے نہیں آرہا۔ شاہد آفریدی کا بیس سالہ کیرئیر تنازعات کا شکار رہا ہے ، ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شکست کے بعد بوم بوم کے کیرئیر کا سورج غروب ہوتا نظر آرہا ہے۔