نئے کور کمانڈر کا ینجرز ہیڈکواٹرز کا دورہ۔ڈی جی رینجرز اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام کا استقبال ۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 13:10 شام

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) نئے کور کمانڈر فائیو نے پہلے ہی بیان میں کراچی میں امن کے قیام پر عوام اور رینجرز کو کریڈٹ دے دیا۔
رینجرز ہیڈکواٹرز کے دورے کے موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ نے شہر میں امن و امان کیلئے رینجرز اہلکاروں کی کارکردگی اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی کا امن رینجرز اور عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، کراچی کا امن ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے کور کمانڈر کراچی

لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ نے کور ہیڈکواٹرز فائیو میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔نئے کور کمانڈر کراچی نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے پہلے ہی روز رینجرز ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے نئے کور کمانڈر کا استقبال کیا۔