پاناما لیکس،کرپشن،منی لانڈرنگ۔۔۔شاہد خان نے مزید ثبوت بھیجنے کا اعلان کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 03, 2016 | 10:15 صبح

 

لندن (مانیٹرنگ ) سینئر صحافی و پاکستانی نژاد برطانوی شہری شاہد خان نے  مزید ثبوت بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے ثبوت بھیجے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا شریف خاندان کی جائیدادوں کے حوالے سے 2 دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے ۔ میں نے پاناما لیکس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کو کچھ ثبوت بھجوائے تھے تاہم کچھ ثبوت اس خوف سے کہ یہ پاکستان ہے کہیں دستاویزات لیک نہ ہوجائیں اپنے پاس

رکھے ہیں اور ضرورت پڑنے پر پیش کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف شریف خاندان پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسحاق ڈار سمیت دیگر لوگوں کی بات ہی نہیں کرتے۔ ہم چھوٹے چھوٹے سوراخوں کی بات کر رہے ہیں لیکن ایک بہت بڑا سمند ر ہے جس میں 1200 ارب روپے ادھر سے ادھر ہوگئے ہیں جو منی لانڈرنگ کے ذریعے مختلف بینکوں کو استعمال کرتے ہوئے بھیجے گئے ہیں۔ شریف خاندان کی پوری کارروائی کا اندازہ صرف الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے گوشواروں سے لگا یا جاسکتا ہے۔