شاہد آفریدی کو پاکستان کرکٹ کا ہیرو کس نے قرار دیا۔۔۔ جان کر آپ کو بھی اچھا لگے گا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 15, 2017 | 18:09 شام

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): اسٹار برازیلین فٹبالر رونالڈینہو نے شاہد آفریدی کو پاکستان کرکٹ کا ہیرو قرار دے دیا۔رونالڈینہو نے سوشل میڈیا پر آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جولائی میں اپنے دورہ پاکستان کا بے صبری سے منتظر ہوں۔رونالڈینہو برطانیہ سے تعلق رکھنے والی لائزر لیگز کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستان میں نوجوان پلیئرز کو جدید تکنیک سے آگاہ کریں گے اور دیگر نامور فٹبالرز کے ساتھ پاکستان فٹبال ٹیم کے ساتھ نمائشی فٹبال میچ بھی کھیلیں گے۔واضح رہے کہ برازیلین اسٹار نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ایک مختصر وڈیو میں پاکستانی جھنڈا پکڑے ہوئے کہا تھا ’’پاکستان! میں آ رہا ہوں۔‘‘جس پر شاہد آفریدی نے جواباً لکھا تھا کہ پاکستان میں آپ کو خوش آمدید کہیں گے، آپ جیسے انٹرنیشنل اسپورٹس اسٹارز کی پاکستان آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ ہم آپ کی آمد کے منتظر ہیں۔