شاہد آفریدی کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خبر۔ شاہد آفریدی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 20, 2017 | 17:57 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک):معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اب ان کا ارادہ صرف ٹی 20 لیگز میں شرکت اور فلاحی کاموں پر توجہ دینے کا ہے۔شاہد خان آفریدی سنہ 2010 میں ٹیسٹ کرکٹ سے اور ورلڈ کپ 2015 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ انہوں نے آخری مرتبہ ورلڈ ٹی 20 میں قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔میگا ایونٹ کے بعد وہ قیادت سے دستبردار ہو کر بطور کھلاڑی آخری میچ کھیلنے کی خواہش ظاہر کرتے رہے لیکن بورڈ اور سلیکٹرز نے انہیں یہ موقع نہیں دیا۔ فی الحال آفریدی پی ایس ای

ل، انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سمیت کئی ٹی 20 لیگز میں کھیل رہے ہیں۔سنہ 1996 میں آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر سنچری مکمل کر کے تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ قائم کیا جو 18 سال تک قائم رہا۔ یہ ریکارڈ ان کے لیے شہرت اور کامیابی کا نکتہ آغاز ثابت ہوا اور اس کے بعد آفریدی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔شاہد آفریدی نے 398 ایک روزہ میچوں میں 8 ہزار 64 رنز بنائے اور 395 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹی20 کیریئر کے دوران انہوں نے 98 میچوں میں ایک ہزار 405 رنز بنائے اور اب تک 97 وکٹیں لے کر ٹی 20 کے سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنے پرستاروں کے لیے کھیل رہے ہیں اوراس مقصد کے لیے ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کرتے رہیں گے۔ وہ 20 سال تک اپنے ملک کے لیے کھیلتے رہے اب ان کی فلاحی فاؤنڈیشن ان کی توجہ کا مرکز ہے۔اور اب انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے استفادہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔