کیا شاہد آفریدی کی سیاست میں انٹری ہونے والی ہے؟ سوشل میڈیا پر لالہ کے تازہ بیان نے سب کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا شاہد آفریدی کی سیاست میں انٹری ہونے والی ہے؟ سوشل میڈیا پر لالہ کے تازہ بیان نے سب کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مداحوں کیلئے جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے امن و مان کو قائم رکھنے کے حوالے سے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف کی کاوشوں کو سراہا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو بھی پاکستان کی ترقی کیلئے اہم قرار دے دیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے غربت کو مٹانا ہو گا۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام کو اپنے دشمن کو پہچاننے اور اس کی سازشوں سے محتاط رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔