شاہد آفریدی کو دیا گیا اعزاز ۔۔۔ جان کر آپ کو بھی خوشی ہو گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 17, 2017 | 19:31 شام

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): اسٹار آل راؤنڈرشاہد آفریدی بلائنڈکرکٹ ورلڈ کپ کے برانڈ ایمبیسڈربن گئے۔پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے 5 ویں بلائنڈ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا برانڈ ایمبیسڈر بننے کی درخواست قبول کرلی، اگلے سال جنوری میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو پانچویں بلائنڈ کرکٹ ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے، اس ضمن میں پی بی سی سی نے شاہد آفریدی سے ورلڈکپ ایمبیسڈر بننے کی درخواست کی تھی۔ جیسے قبول کر لیا گیا ۔۔۔۔ گزشتہ ماہ بھارت میں ہونے والے ٹی

20 ورلڈ کپ کے لیے انڈین کرکٹ کونسل فار دی بلائنڈ نے بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا تھا، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے برانڈ ایمبیسڈر بننے کی پیشکش قبول کرنے پر شاہد خان آفریدی کا شکریہ ادا کیا ہے۔