شاہدہ منی کی طرف سے اپنے مداحوں کو نیا سال کا تحفہ

2016 ,دسمبر 19



لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک): ) پرائیڈآ ف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ نئے سال کی آمد آمد ہے ، ملکی سلامتی اور شوبز انڈسٹری کی ترقی کے لئے دعاگو ہوں ۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ رواں برس بچھڑنے والوں کا بہت غم ہے ، خدا انہیں جوار رحمت میں جگہ دے ۔ میری دعا ہے کہ آنے والا سال مسلم امہ اور پاکستانیوں کے لئے خوشیاں لائے ۔ جنرل راحیل شریف نے اپنی صلاحیتوں سے جس طرح پوری دنیا میں ملک کا وقار بلند کیا توقع ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی دہشت گردی کے خلاف ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔ شاہدہ منی نے بتایا کہ میں نئے سال میں اپنے مداحوں کو نئے گیتوں کا تحفہ پیش کروں گی جن پر کام شروع کر دیا ہے ۔ میں نے چند روز قبل لاہور پریس کلب کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں شائقین نے میری پرفارمنس کو سراہا اور عزت افزائی کی ۔

متعلقہ خبریں