شاہد کپور کی بیٹی کی تصاویر  نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 08, 2017 | 21:32 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کی 6 ماہ کی بیٹی میشا کپور کی تصویر پہلی بار منظر عام پر آگئی ہے۔بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں 6 ماہ قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی لیکن ننھی پری کی کوئی بھی تصاویر میڈیا کے سامنے نہیں آئی تھی اور شاہد کپور بھی بیٹی کو کیمرے کی آنکھ سے چھپاتے رہے ہیں لیکن اب خود شاہد کپور نے بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہد کپور اپنی  بیٹی کی تصاویر 6 ماہ بعد منظر عام پر لے آئے ہیں اور انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ’’ہیلو ورلڈ‘‘ کے  نوٹ کے ساتھ بیٹی میشا کپور کی تصویر شیئرکی ہے جس میں انہیں والدہ نے اٹھایا ہوا ہے جب کہ اداکار کی بیٹی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچارکھی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اداکار شاہد کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’’رنگون‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں اداکارہ سیف علی خان اورکنگنا رناوت ان کے مدمقابل کاسٹ ہیں۔شاہد کپور کی ننھی پری کی تصاویر نے آتے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔