کنگ خان کی بیٹوں کو خوفناک دھمکی
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے بیٹوں کو تنبیہ کی ہے کہ اگر انہوں نے کسی بھی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی تو میں ان کا سر قلم کردوں گا۔بھارت میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی، انہیں ہراساں کرنے اور زیادتی کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں اور آئے دن اس میں اضافہ ہورہا ہے بالخصوص نئے سال کے موقع پر خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات دیکھنے میں آئے تھے جس کے بعد بھارت میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور ان واقعات پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا بھی سخت موقف سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ مردوں کو خواتین کی عزت کرنی چاہیے اور ان کے ساتھ باوقار طریقے سے پیش آنا چاہیے۔خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات پر شاہ رخ خان اس قدر غصے میں ہیں کہ انہوں نے اپنے بیٹوں کو بھی نہ بخشا اور سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آریان اور ابرام میں تمہیں بتارہا ہوں کہ کبھی خواتین کے ساتھ بد تمیزی مت کرنا لیکن اگر تم نے ایسا کیا تو میں تمہارا سر قلم کردوں گا۔