شاہ رخ خان نے 3 بار شادی کیوں کی؟۔۔۔ حقیقت جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 02, 2017 | 19:33 شام
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور گوری کی شادی کو 26 سال ہوگئے لیکن اب پہلی بار انکشاف ہوا ہے کہ دونوں نے شادی ایک نہیں، دو نہیں بلکہ 3 بار کی تھی۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کم عمری سے ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے لیکن دونوں کی شادی میں مذہب آڑے آرہا تھا کیوں کہ کنگ خان مسلمان اور گوری ہندو ہیں جب کہ دونوں نے کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے 26 اگست 1991 کو عدالت میں شادی کرلی تاہم اب کنگ خان کی گوری سے 3 بار شادی کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔۔
شاہ رخ خان نے گوری سے پہلی بار عدالت میں شادی اس لئے کی کہ اگر دونوں کے خاندان کوئی کارروائی کرنا چاہیں تو کسی قسم کا مسئلہ کھڑا نہ ہو جب کہ دوسری بار کنگ خان نے گوری کو اسلام قبول کرا کر نکاح کیا اور ان کا اسلامی نام عائشہ رکھا جب کہ تیسری باران کی شادی 25 اکتوبر 1991 کو ہندو رسم و رواج کے تحت ہوئی جس میں دونوں خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی تاہم 3 بار شادی کے باوجود کنگ خان 25 اکتوبر کو ہی شادی کی سالگرہ مناتے ہیں اور ان کی شادی کو 26 سال ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے 3 بچے ہیں جس میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی بیٹی اور بیٹے کی تصویر کچھ دنوں قبل سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئی ہے۔