شاہ رخ خان نے یوسف پٹھان کو کیا مشورہ دیا۔جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 21:06 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): شاہ رخ خان نے یوسف پٹھان کو ہیلمٹ کے  بجائے پگڑی باندھ کر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی ٹیم میں شامل یوسف پٹھان کو ہیلمٹ کے بجائے پگڑی باندھ کر کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔ انھوں نے یہ مشورہ یوسف پٹھان کی جانب سے ٹویٹ کی جانے والی ایک تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ یوسف نے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ راجستھانی لباس میں ملبوس گھڑ سواری کررہے ہیں، سر پر روایتی پگڑی ہے ا

ور ساتھ میں تلوار بھی ہے۔اس پر شاہ رخ خان نے ٹویٹ کیا کہ ’کیا لگ رہے ہو، اس سیزن میں ہیلمٹ کے بجائے یہی پہننا، ویسے اس کی بولرز کو ضرورت ہے جب آپ بیٹنگ کررہے ہو، آپ کو نہیں‘‘ جب کہ اس ٹوئٹ کے جواب میں یوسف پٹھان نے بھی کنگ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فلم ’’رئیس‘‘ کے ٹریلر کی تعریف کی  اور نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔