شاہ زیب حسن سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ،کل دوبارہ پیش ہوں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 14, 2017 | 18:47 شام

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن ساڑھے 4 گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد کل دوبارہ پیش ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے ساڑھے4 گھنٹے تک بیان ریکارڈ کروایا۔کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے اوپننگ بیٹسمین، کرکٹر کل دوبارہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے اور اپنا نامکمل بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ شاہ زیب حسن پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے ساتھ دوسرے پلیئرز کو اکسانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین

پی سی بی شہریارخان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ عرفان اور شاہ زیب کے خلاف ان کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔ لیکن اس کے باوجود ان سے بوچھ گچھ میں کسی قسم کی چھوٹ نہیں رکھی گئی۔۔لیکن ابھی تک کوئی بھی فیصلہ کرنا بہت مشکل ہے۔