سپریم کورٹ نے شیخ رشید کا مشورہ بڑی خوبصوری سے ٹال دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 09, 2016 | 13:38 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ) پاناما کیس کی آج کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں ججز کی چھٹیوں کا ذکر آیا تو شیخ رشید نے اہم کیس میں دو چھٹیاں قوم پر قربان کرنے کی درخواست کردی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کھوسہ نے کہا کہ شیخ صاحب! ہم چھٹیوں میں بھی کام ہی کرتے ہیں۔ عدالتی چھٹیاں تو بس کاغذوں میں ہوتی ہیں۔

سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران لارجر بینچ کی عدم دستیابی اور موسم سرما کی چھٹیوں کا ذکرچھڑا تو چیف جسٹس انور ظہیر

جمالی نے کہا روایات کے مطابق 15 دسمبر کو فل کورٹ ریفرنس کے بعد وہ بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

جسٹس امیر ہانی مسلم کا کہنا تھا کہ 13 اور 14 دسمبر دو ہی ورکنگ دن ہیں لیکن ان میں بینچ ہی دستیاب نہیں ہو گا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ دو دن میں سماعت مکمل نہیں ہو سکتی، سردیوں کی تعطیلات بھی شروع ہونے والی ہیں۔

کیس میں فریق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ اہم معاملہ ہے دو چھٹیاں قوم پر قربان کر دیں، اس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ شیخ صاحب ہم چھٹیوں میں بھی کام ہی کرتے ہیں، ہماری چھٹیاں بس کاغذوں میں ہی ہوتی ہیں۔

 

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لوگ آتے جاتے رہتے ہیں اداروں کو چلتے رہنا چاہئے، اہمیت لوگوں کی نہیں اداروں کی ہوتی ہے۔

()