سابق امیرِ قطر شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی چل بسے3 شادیاں 24بچے ہیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 24, 2016 | 13:17 شام
دوحہ(مانیٹرنگ)قطر کے شاہی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ سابق امیر شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی اتوار کی شام انتقال کرگئے ہیں۔ان کی عمر 84 برس تھی۔
امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے والد کی موت پر تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ وہ 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر رہے۔ انہوں نے 1995ء میں اس وقت اقتدار پر قبضہ کیا جب ان کے والد اور اس وقت کے امیر قطر بیرونی دورہ پر تھے۔ شیخ حمد 18 برس برسر اقتدار رہے۔ ان کے دور میں قطر میں قدرتی گیس کی پیداوار 77 ملین ٹن تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے فی کس خام ملکی پیداوار اور 86,440امریکی ڈالر فی کس سالانہ آمدنی کے لحاظ سے قطر دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا۔
شیخ حمد نے تین شادیاں کیں اور ان کے 24 بچے ہیں، جن میں 11 بیٹے اور 13 بیٹیاں شامل ہیں:
انہوں نے پہلی شادی شیخہ مریم بنت محمد الثانی سے کی، جو ان کے چچا زاد شیخ محمد بن حمد بن عبداللہ الثانی کی بیٹی تھی۔ حمد کے اس کے پہلی بیوی سے دو بیٹے اور چھ بیٹیاں پیدا ہوئیں