شریفوں کے شہر میں پنڈی وال سے بدمعاشی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 04, 2017 | 18:43 شام
لاہور(مانیٹرنگ)پاکستان بھر میں پی ایس ایل فائنل کا بخار پھیلا ہوا ہے اور اسی مرض میں گرفتار پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی علاج کیلئے ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچے۔ ریلوے سٹیشن پر ڈی ایس ریلوے نے پھولوں کا گلدستہ دے کر شیخ رشید کا استقبال کیا جس کے بعد وہ سٹیشن کی حدود سے باہر آئے اور میڈیا سے گفتگو کرنے لگے۔اسی دوران نامعلوم شخص نے پشاوری چپل ہاتھ میں لے کر شیخ رشید کا نشانہ باندھا اور جوتے کو ہوا کے دوش پر چھوڑ دیا۔پشاوری چپل نے عوام اور میڈیا نمائندگان کے جم غفیر کو نظر انداز کردیا اور سٹنگر میزائل کی طرح سیدھی شیخ رشید کے سر پر لینڈ کر گئی۔ جوتا پڑنے کے بعد شیخ رشید کا موڈ ذرا آف تو ہوا لیکن انہوں نے جلد ہی خود کو سنبھال لیا اور میڈیا سے گفتگو کرنے اور پی ایس ایل کی تعریفیں کرنے لگے۔