فرزند لال حویلی نے پی ٹی آئی سے پرے پرے ہونے کا اشارہ دیدیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 17, 2016 | 09:28 صبح
اسلام آباد (مانیٹرنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے تحریک انصاف سے راہیں جداکرنے کا عندیہ دیدیا اور پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے مجوزہ جوڈیشل کمشن کے بائیکاٹ کے پی ٹی آئی کے موقف سے انحراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے پانامہ کیس پر تحقیقاتی کمشن بنایا تو میں عمران کے ساتھ مل کر کمشن کا بائیکاٹ نہیں کروں گا بلکہ پانامہ کیس آخری دم تک لڑوں گا۔