شائستہ لودھی نے جسم کے ایسے حصے کی پلاسٹک سرجری کروالی کہ ۔۔۔۔ آپ بھی حیران رہ جائیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 04, 2017 | 11:05 صبح
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)پلاسٹک سرجری کا رجحان دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور غیر ملکی اداکاراﺅں سمیت پاکستانی اداکاراﺅں نے بھی اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کیلئے پلاسٹک سرجری کا سہار ا لینا شروع کردیا ہے جس کی واضح مثال مارننگ شو سے شہر ت پانے والی ٹی وی اداکارہ شائستہ لودھی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شائستہ لودھی جنہوں نے ٹی وی ڈراموں سے اداکاری میں قدم رکھا اور بعد ازاں مارننگ شو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگی وہ بھی پلاسٹک سرجری کی دلدادہ نکلیں ہیں اور انہوں نے اپنے ہونٹوں کی ”بوٹوکس سرجری“ کے ذریعے لپ فلنگ بھی کرائی ہے۔شائستہ لودھی نے ہونٹوں کی سرجری ایک نہیں بلکہ دوبار کرائی ہے اور ان کے سرجری سے پہلے کے خدوخال میں اور بعد کے خدوخال میں واضح فرق دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک نجی ٹی وی پر ان کے آن ایئر ڈرامہ میں شائستہ کے سرجری والے ہونٹوں کو دیکھ کر مداح ششدر رہ گئے۔نیچے دی گئی تصاویر میں فرق واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔