خاتون مسافر ایسا فحش لباس پہن کر جہاز میں سوار ہوئیں کہ سب کی آنکھیں شرم سے جھک گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2017 | 21:31 شام

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی ممالک میں فحاشی کا سر عام مظاہرہ کوئی غیر معمولی بات نہیں سمجھی جاتی لیکن اس کے باوجود کبھی کبھار ایسی مثالیں سامنے آ جاتی ہیں کہ جس کی تاب اہل مغرب بھی نہیں لا پاتے۔ امریکا کے ایک ائرپورٹ پر بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آ گیا، جہاں ایک خاتون لباس کے نام پر ایسی چیز پہن کر آ گئی کہ عملے نے اسے جہاز سے اتارنے میں ہی عافیت جانی۔ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق جہاز سے نکالی گئی نوجوان خاتون نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ماجرا خود بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نیو اورلینز میں

سپرٹ ائیرلائنز کے طیارے میں سوار ہوئیں تو ایک ائیرہوسٹس ان کے پاس آئی اور ان کی شرٹ کے گلے کو خطرناک حد تک کھلا قرار دیتے ہوئے جسم ڈھانپنے کو کہا۔ نوجوان خاتون کے مطابق ائیرہوسٹس کا کہنا تھا کہ اس کا جسم ناقابل برداشت حد تک برہنہ نظر آرہا تھا اور وہ دیگر مسافروں کے لئے بے چینی کا سبب بن رہی تھی۔کچھ دیگر مسافروں نے بتایا کہ نوجوان خاتون نشے میں دھت تھی اور اس کا بالائی جسم تقریباً برہنہ ہورہا تھا۔ جب ائیرہوسٹس نے اسے سمجھانے اور اس کا لباس درست کرنے کی کوشش کی تو وہ اس کے ساتھ الجھ پڑی۔ جب دونوں کے درمیان تکرار جھگڑے کی صورت اختیار کرگئی تو بالآخر عملے نے نوجوان خاتون کو طیارے سے باہر نکل جانے کا حکم دے دیا۔جب ایک اور خاتون مسافر کیتھرین سوپ اس کی مدد کو آئی تو اسے بھی طیارے سے باہر نکال دیا گیا۔ سپرٹ ائیرلائن کے ترجمان نے خواتین کو طیارے سے نکالنے کے واقعے کی تصدیق کی لیکن اس کا کہنا تھا کہ خاتون کو اس کے غیر مناسب لباس کی وجہ سے نہیں بلکہ غیر مناسب رویے کی وجہ سے طیارے سے نکالا گیا۔کیوں کہ ان کا رویہ ناقابل برداشت تھا۔