مالک مکان نے کرائے دار کی غیر موجودگی میں اس کے کمرے میں ایسی حرکت کی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 01, 2017 | 21:13 شام

لندن (مانیرنگ ڈیسک)کرایہ داروں کے لئے زندگی کبھی بھی آسان نہیں ہوتی۔ مکان مالکان مختلف حیلوں بہانوں سے انہیں پریشان کئے رکھتے ہیں، لیکن ایک نوجوان برطانوی لڑکی کے مالک مکان نے تو حد ہی کردی، ایسی حرکت کرڈالی کہ بیچاری کو فوری طور پر مکان چھوڑنا پڑگیا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا احوال بیان کرتے ہوئے اس لڑکی نے بتایا ”میں نے ایک ادھیڑ عمر شخص کے گھر میں کمرہ کرائے پر لے رکھا تھا۔ یہ صاحب بظاہر بڑے بھلے مانس نظر آتے تھے اور مجھے ان پر اعتماد ت

ھا کیونکہ ان کی بیٹی بھی میرے ساتھ ہی کمرے میں مقیم تھی۔ ایک روز اتفاق سے میں دفتر سے جلد واپس آگئی لیکن جب کمرے میں داخل ہوئی تو ایک ایسا منظر میرے سامنے تھا کہ جس کا کبھی تصور بھی نہ کیا تھا۔مالک مکان میرے کمرے میں موجود تھا اور وہ الماری کھولی ہوئی تھی جس میں میرے زیر جامے رکھے تھے۔ میرے سامنے موجود منظر سے یہ واضح تھا کہ وہ کچھ دیر سے وہاں موجود تھا اور میرے زیر جاموں کے ساتھ شیطانی حرکات کر رہا تھا۔ مجھے دیکھتے ہی اس کا چہرہ شرم سے لال ہوگیا اور وہ فوری طور پر کمرے سے نکل گیا۔“ اس افسوسناک واقعے کا انکشاف کرنے والی لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ جس شخص کی اپنی بیٹی اس کے ساتھ کمرے میں مقیم تھی وہ چوری چھپے اندر آکر ایسی حرکت کرے گا۔ لڑکی نے بتایا کہ یہ واقعہ پیش آنے کے بعد مالک مکان سے اس کا اعتماد بالکل اٹھ گیا اور اس نے جلد از جلد اس کا گھر چھوڑ دینے میں ہی عافیت جانی۔اور اپنا سامان پیک کر کے وہاں دے نکل آئی۔