شریف خاندان نے درخواست میں لگے الزام کو قبول کرلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 07:13 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ ) عدالت عظمیٰ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم کے بچوں کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات میں ایک بات ایسی بھی شامل تھی کہ جسے تسلیم کرکے ایک طرح سے شریف خاندان نے آف شور کمپنیوں کی ملکیت کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کو قبول کرلیا ہے۔ شریف فیملی کے وکیل کی جانب سے پڑھ کر سنائے گئے جواب میں کہا گیا کہ لندن جائداد نیسکول اور نیلسن انٹرپرائزز نامی آف شور کمپنیوں کی ملکیت ہے اور مریم نواز ان کمپنیوں کی ٹرسٹی ہیں۔
جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ بہت سادہ سا کیس ہے، آف شور کمپنیوں کی ملکیت کے اعتراف کے بعد عدالت کو مطمئن کرنا مالکان کا کام ہے،جب تک عدالت کو مطمئن نہیں کیا جاتا ، کلین چٹ نہیں دیں گے، حسین نواز عدالت میں پیش ہوکر مطمئن کریں، اگرمطمئن نہ کیا گیا تو کیس کسی اور طرف جائے گا۔