شریف فیملی کی بیرون ملک جائیدادیں واپس لائی جائیں: لاہور ہائیکورٹ میں اہم ترین درخواست منظور کر لی گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 17, 2017 | 06:41 صبح
لاہور(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی نے شریف خاندان کی بیرون ملک جائدادیں واپس لانے کے لیے دائر درخواست پر وزیر اعظم نوازشریف، شہبازشریف، اسحاق ڈار اور چودھری نثار سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں اور انہیں16 مارچ تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت میں بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ شریف فیملی نے ایمل کانسی کو امریکا کے حوالے کرکے بھاری رقم حاصل کی۔ اس کے علاوہ ناجائز ذرائع سے دولت کمائی اور بیرون ملک اثاثے بنائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شریف فیملی کی جائدادوں کی تفصیلات طلب کی جائیں اور ان کے بیرن ملک بنائے گئے اثاثوں کو واپس لانے کا حکم دیا جائے۔