شریف خاندان کی کارستانیاں: شریف برادرز کے سات بھائی ، باقی چھ خاندانوں پر کیا بیتی؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 05:23 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اس  بات کا اعتراف کرلیاہے کہ فلیٹس ان کے ہیں جبکہ حسین نواز نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان میں سے ایک  فلیٹ کلثوم نواز کا بھی ہے۔

سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پاس جدہ سٹیل مل کے لیے  پیسے کہاں سے آئے؟۔اتفاق برادرز

میں 7بھائی تھے جن سے میں ایک بھائی خاندان ارب پتی کیسے بن گیا؟ جبکہ بھائیوں کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ بھی ابھی تک اصل سوالات نہیں پہنچ سکی ہے۔ملک میں جب کسی افسر کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کی جاتی ہے تو اس کے بچوں کے پاس جو اثاثہ جات موجود ہوتے ہیں ان کا جواب دہ بھی والدہی ہوتا ہے،افسر لاکھ کہتا رہے کہ بچے خود مختار ہیں ان کا علیحدہ کاروبار ہے لیکن ایسا کہنے سے کوئی بھی فائدہ نہیں ہوتا،کیونکہ کرپشن کرنیوالا شخص کوئی بھی اثاثہ اپنے نام پر نہیں رکھتا،وہ ان اثاثوں کو اپنے بچوں کے نام پر یاکسی غیر ملکی پرائیویٹ کمپنی کے نام پر رکھ کر چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ تحریک انصاف کو یہ ثابت کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا کہ فلیٹس شریف خاندان کے ہیں لیکن ان کی خوش قسمتی کہ شریف فیملی نے فلیٹس کی ملکیت کا خود باخود اعتراف کر لیا اور پی ٹی آئی کاکام آسان ہوگیا۔ن لیگ تاحال ہوائی باتیں کر رہی ہے اور عدالت کیساتھ ساتھ عوام ان باتوں کو سن رہے ہیں