پاناما کیس: شریف خاندان کی جائیداد کی تقسیم ، دال میں کچھ تو کالا ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 06:43 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سے متعلق آئینی درخواستوں پر سماعت جاری ہے اور دوران سماعت عدالت نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا رکن ٹی وی پر بیٹھ کر کہتا ہے جائیداد کی تقسیم کی تفصیلات موجود ہیں لیکن عدالت کہتی  ہےتو تفصیلات نہیں بتائی جاتی جب وراثت کی تقسیم کی تفصیل موجود ہے تو مہلت کیوں مانگی جارہی ہے؟

تفصیلات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔کمرہ عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید ،درخواست گزاروں کے رہنماء اور فریقین کے وکلاء موجود ہیں۔گزشتہ روز سماعت پر حسن اور حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت عظمیٰ میں اپنے موکلین کی جانب سے جواب جمع کروایا۔وزیراعظم کے صاحبزادوں کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں قطری شہزادے شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی کی پروفائل شامل ہے، جس میں قطری شہزادے کی کاروباری تفصیلات بھی فراہم کی گئیں، جن کے مطابق شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی کا کاروبار دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے۔