اس 13سالہ لڑکی کو سعودی عرب کے بادشاہ کے ساتھ سیلفی کے لیے کیا کچھ کرنا پڑا ؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 08, 2016 | 05:31 صبح

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ کینسر کے خلاف جنگ کرنے والی 13 سالہ بچی کی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی،شریفہ حقبانی نے سعودی فرمانرواسے ملاقات کے بعد ان کے ساتھ سیلفی بنائی تھی ۔عرب میڈیا کے مطابق کینسر کے خلاف جنگ کرنے والی 13 سالہ بچی شریفہ حقبانی نے شاہ سلمان کے دورہ قطر کے موقع پر امیر قطر الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے موقع پر ملاقات کی اور اس موقع پر ان کے ہمراہ سیلفی بنائی۔

شریفہ الحقبانی کو یقین نہیں تھا کہ اس ک

ی ملاقات خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ہوسکتی ہے۔ ملاقات کے موقع پر فرت مسرت سے اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔شاہ سلمان کے ہمراہ الحقبانی کی تصویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پسند کی جا رہی ہے اور شہریوں نے الحقبانی کو شاہ سلمان سے ملاقات پر تہنیتی پیغامات کے ساتھ ساتھ اس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔خیال رہے کہ شریفہ الحقبانی دو سال تک خون کے کینسر میں مبتلا رہی ہے۔ حال ہی میں اس نے اس مرض سے نجات پائی۔ کینسر کے شفایاب ہونے کے بعد بچی نے تکلیف کے باوجود امید باقی تھی کے عنوان سے ایک کتاب بھی لکھی جس میں اس نے اپنی دوسالہ مہلک بیماری کا تذکرہ کیا ہے۔اس کی یہ کتاب حال ہی میں ریاض میں منعقدہ کتاب میلے میں بہت زیادہ فروخت ہوئی تھی۔الحقبانی کم عمری کے باوجود کینسر کے انسداد کے لیے کام کر رہی ہیں۔ وہ انسداد کینسر کی ننھی سفیرہ ہیں۔ اس نے کینسر کے خلاف مہم میں ساتھ دینے والوں، بیماری کے ایام میں ہمدردی اور غمگساری کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا