نوازشریف صرف ایک شہرکے وزیراعظم بن کررہ گئے,مقابلہ "کرپشن میں"ترقی کا ہوناچاہیےشرجیل میمن

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 26, 2017 | 18:15 شام

  کراچی(مانیٹرنگ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نوازشریف صرف ایک شہرکے وزیراعظم بن کررہ گئے ہیں. میاں صاحب سندھ میں صرف لولی پاپ دینے آتے ہیں .پاکستان میں قلمدان لینے نہیں کیسزکا سامنا کرنے آیا ہوں. مقابلہ ترقی کا ہی ہوناچاہیے اور ہم مقابلہ کریں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ چودھری نثارغیرضروری معاملات پرزیادہ پھرتی دکھاتے ہیں.چودھری نثارصرف اپوزیشن پرگرجنابرسناجانتے ہیں.چودھری نثار کی ایماپرپاکستان نہیں چلے گا. چودھری نثاربھڑکیں نہ مار

یں ،کام کرکے دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کابڑاواقعہ ہوتوتوچودھری نثاررضائی اوڑھ کرسوجاتے ہیں. جوکام چودھری نثارکے کرنے کے نہیں ہوتے وہی کرتے ہیں. وزیراعظم اورانکے خاندان کا نام چودھری نثارنے ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا؟ چودھری نثارسمجھتے ہیں کہ ملک انکی جاگیرہےجو وہ چاہتے ہیں کرسکتے ہیں. یہ چودھری نثارکی بھول ہے.اس طرح ہم چلنے نہیں دیں گے