میچ فکسنگ سے نجات کیلیےشرجیل نے مرشد کے پائوں پکڑ لیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 20, 2017 | 07:45 صبح

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میچ فکسنگ سکینڈل کے گرداب میں پھنسے شرجیل خان مدد حاصل کرنے اور اس مصیبت سے جان چھڑ وانے کیلئے اپنے روحانی پیشوا اور پیر کے پاس پہنچ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارحانہ بلے باز شرجیل خان کراچی میں مقیم اپنے پیر و مرشد صوفی جمیل الرحمن کے آستانے پر گئے اور انہوں صوفی جی سے استدعا کی کہ ”بابا جی میری مدد کریں اور کچھ کریں جس سے میں اس دلد ل سے نکل سکوں“۔ و

اضح رہے کہ قومی بلے باز شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی ایس ایل میں مبینہ سٹے بازی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی معطل کرچکا ہے اور دونوں کھلاڑیوں نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔