شرجیل خان کا میڈیا کو دیا جانے والا بیان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 22, 2017 | 20:53 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک):پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی شرجیل خان نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بے قصور ہوں میں نے ایسا کچھ نہیں کیا جس سے ملک کا نام خراب ہو۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں یو ابی ایل اسپورٹس کمپلکیس سے اپنے والد کے ہمراہ واپس جاتے ہوئے میڈیا سے مختصر سی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شرجیل خان نے کہا کہ پی سی بی نے انہیں میڈیا سے بات کرنے سے منع کیاہے۔ حقائق جلد سامنے آجائیں گے۔ یاد رہے کہ شرجیل خان سے قبل خالد لطیف بھی

بے قصور ہونے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔پی ایس ایل میں کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد شرجیل خان اور خالد لطیف کو بورڈ نے معطل کرتے ہوئے چارج شیٹ جاری کردی تھی۔ دونوں معطل کرکٹرز نے چارج شیٹ کا جواب دینے کے لیے اپنے وکلاء کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے۔اور میڈیا کے سامنے بیان دیا کہ ہم نے کچھ نہیں کیا۔