شرجیل میمن کو گرفتار کر لیا گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 18, 2017 | 21:52 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ 4 صوبائی وزرا بھی تھے۔نمائندہ نیوز کے مطابق سادہ لباس اہلکاروں نے شرجیل میمن کو جہاز سے باہر نکلتے ہی گرفتار کیا گیا، وہ دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے۔شرجیل میمن پونے دو سے ملک سے باہر تھے۔ ان کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات چل رہی ہیں۔ یہاں سے جانے کے بعد ان کا کچھ پتہ نہیں تھا لیکن آج جب اسلام آباد پہنچے تو پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔