شاہ رخ خان کو ہالی ووڈ فلم ”رش آور“ میں کام کی پیشکش

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 19, 2017 | 06:46 صبح

 
ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ) ہالی وڈ ہدایتکار بریڈ ریٹنر نے اداکار شاہ رخ خان کو فلم ”رش آور“ کے سیکوئل میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ ہدایتکار بریڈ ریٹنر نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شاہ رخ خان کو فلم رش آور کے سیکوئل میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے ان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ انھیں فلم”رش آور“ کے سیکوئیل میں کام کا موقع ملے، وہ ضرور فلم میں کام کریں گے لیکن ان کی ایک ہی شرط ہے کہ فلم کی عکسبندی بھارت میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایسی معیاری فلمیں بھارت میں بنیں گی تو بھارتی فلمسازوں کو بھی بین الاقوامی فلمسازوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔