کنگ خان فلم کی پروموشن کے لیے کہا پہنچ گئے۔جان کر آپ بھی دنگ رہ جائے گے
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک):اپنی فلم کی مروموشن کے لیے کنگ کان نے دبئی میں ڈیرہ ڈال لیا ہے۔بالی ووڈ کے ’رئیس‘ شاہ رخ خان دبئی پہنچ گئے ہیں، انہوں نے وہاں فلم کی پروموشن کی،مداحوں کے ساتھ رقص کیا اور ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی سمیت ساتھی فنکاروں کے کام کو سراہا۔بالی ووڈ کے ’رئیس‘ان دنوں اپنی آنے والی نئی فلم کی تشہیری مہم میں خاصے مصروف دکھائی دے رہے ہیں لیکن اس مہم کا حصہ صرف شاہ رخ خان ہی نہیں بلکہ ان کے ننھے بیٹے ابرام بھی اس حوالے سے میدان میں آگئے ہیں۔کنگ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے ابرام کی تصویر شیئرکی ہے جس میں ابرام نے شاہ رخ خان کی طرح تھری ڈی گلاسز پہنے ہو ئے ہیں۔اس موقع پر کنگ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم ’رئیس‘کا مشہور ڈائیلاگ بیٹری نہیں بولنے کا بھی دہرایا ہے، واضح رہے کہ فلم ’رئیس‘ 25جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔لیکن کنگ خان کے مداح ابھی سے اس فلم کو لے کر پر جوش نظر آرہے ہیں۔