شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کو ایسا تحفہ دیا کہ آپ بھی جان کر حیران ہوں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 07, 2017 | 19:15 شام
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کے کنگ شا ہ رخ خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم “رئیس” کی پروموشن میں مصروف ہیں اوراسی مصروفیت میں انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کو ایک انوکھا تحفہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشا ہ رخ خان اکثروبیشتراپنی فیملی کے ساتھ لی گئیں تصویریں سوشل میڈیا پر شئیرکرتے ہیں لیکن سب سے زیادہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے ابرام خان کے ساتھ نظرآتے ہیں اوراب اداکارنے ابرام کو اپنے فارم ہاؤس پر ایک “ٹری ہاؤس” بنا کردیا ہے۔ شا ہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پربھی بیٹے کے لیے تیارکیا جانے والے “ٹری ہاؤس” کی تصوریں شئیرکی ہیں۔
گوری خان نے لکھا کہ ابرام کے لیے خوبصورت سا “ٹری ہاؤس” ڈیزائنرسابوسرل کی جانب سے بنایا گیا ہے۔ تصویروں میں ابرام کو بھی اپنے ٹری ہاؤس میں کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔