برطانوی شیف کا حیرت انگیز کارنامہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 15, 2016 | 21:13 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):برطانیہ میں ایک شیف نے کیک کے اندر پوراگاؤں بسا کر سب کو حیران کردیا۔بعدازاں ہو بہو گاؤں کی طرح دکھنے والے کیک کو فروخت کیلئے پیش کردیا۔یوں تو آپ نے مختلف رنگوں اور ذائقوں والے مزیدار کیک کھائے ہونگے لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون شیف نے کیک کے اندر پورا گاؤں ہی بسا دیا ہے۔جی ہاں برطانوی گاؤں یولگریووسے تعلق رکھنے والی ایک خاتون شیف نے ہو بہو گاؤں کی طرح دکھنے والا کیک تیار کیا ہے۔35فروٹ کیکس کی مدد سے تیار ہونے والے اس کیک کو فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے ج

س سے حاصل ہونے والی رقم امدادی مقاصد کیلئے خرچ کی جائے گی۔لینن نولن نامی خاتون شیف نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کیک 1لاکھ پونڈ میں باآسانی فروخت ہوجائے گا۔