سفارش دھونس دھاندلی اور اقرباپروری کے بت توڑدئیے:شہباز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 12, 2017 | 07:42 صبح

لاہور (مانیٹرنگ) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ

پنجاب میں صرف میرٹ ہی چلتا ہے اور میرٹ ہی سکہ رائج الوقت ہے۔ پنجاب میں سفارش، دھونس دھاندلی ،اقرباء پروری اور کرپشن کے بتوں کو توڑ دیاگیا ہے۔پنجاب حکومت میرٹ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور صوبے میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں۔ پاکستان کی ترقی نہ چاہنے والے بلاجواز تنقید کررہے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری آپ کو نصیحت ہے کہ آپ پاکستان کے سفیر ہیں اور آپ نے چین میں پاکستان کے سفیر بن کر ملک اورقوم کا نام روشن کرنا ہے۔ن

اتنے بڑے دعوے کرنے والوں سے کوئی پوچھے کہ کیا پنجاب میں کہیں خالص دودھ اور ادویات ملتی ہیں، ہسپتالوں میں فری علاج ہوتا ہے؟دکیتیاں،قتل اور ریپ کی وارداتیں ختم ہوگئی ہیں؟لوگوں کو انصاف مل رہا ہے؟پولیس اور دوسرے محکمے رشوت نہیں لیتے؟؟؟۔وزیر اعلیٰ حقائق بتائیں،دن کو خواب دیکھ رہے ہیں