پشاور میں جنگلہ بس: شہباز شریف نے عمران خان کو بغیر کمیشن کےبڑی پیشکش کر ڈالی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 16, 2017 | 18:04 شام
لاہور(مانیٹرنگ )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کو پشاور میٹروبس کے لئے نقشے، ڈیزائن اور دیگر امور میں مدد دینے کی پیشکش کردی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ یہ لوگ دھرنے دیتے رہے ، ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کرتے رہے ، الیکشن کا سال آیا تو میٹرو کا خیال آیا ، نیازی صاحب آئندہ اسے جنگلہ بس نہ کہیں کیوں کہ تحریک انصاف اب خود ہی پنجاب حکومت کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔