شہبازشریف کا ترکی میں والہانہ استقبال، صدر اوروزیراعظم سے ملاقات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 04, 2016 | 19:00 شام

ترکی(مانیٹرنگ ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم اور صدررجب طیب اردوان سے ملاقات کی،ترک صدر نے شہبازشریف کا والہانہ انداز میں استقبال کیا،ان کا کہنا تھا ہم ہر حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،آنے والا وقت پاک ترک دوستی کے عروج کاوقت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر ک کہنا تھا کہ مجھے دورہ پاکستان میں جو محبت ملی اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا،ترکی میں ناکام بغاوت کے دوران نوازشریف اورپاکستانی پارلیمنٹ نے اظہار یکجہتی کیا تھا،پاکستان کے اِس تعاون پرشکرگزارہیں۔پاکستان اورترکی نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،دونوں ممالک آیندہ بھی تمام اہم معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بھائی سے مل کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے،ہم وزیراعظم نوازشریف اورپاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہیں۔

شہباز شریف کا  کہنا تھا کہ پاکستان اورترکی اہم امورپریکساں موقف رکھتے ہیں،دونوں کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں۔دونوں ملکوں کے مابین رشتہ پہلے سے کئی زیادہ مضبوط ہوچکا ہے،ترکی کی ترقی اقوام عالم کے لیے رول ماڈل ہے۔ترک صدر کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کی ولولہ انگیزقیادت میں ترکی نے بے مثال ترقی کی،ناکام بغاوت کے دوران بھی آپ نے عظیم قائد کا کردارادا کیا۔

شہباز شریف نے ترکی کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی جس میں ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ دونوں ملک خوشی اورغم میں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں،پاکستان کی جانب سے مختلف معاملات پرتعاون پرہم مشکورہیں۔