شہاز شریف بے چین رہنے لگے،اب کیا کرنے والے ہیں،جانیں اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 24, 2017 | 06:50 صبح

 

لاہور (مانیٹرنگ) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کے عظیم اور تاریخی دن کے موقع پر میرا قوم سے وعدہ ہے کہ آخری بچے کے سکول داخلے، غربت، بے روزگاری، جہالت کے اندھیرے دور کرنے، سفارش، دھونس دھاندلی، کرپشن، ناانصافی اور لوٹ کھسوٹ کے نظام کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا اور اس سفر میں معاشرے کے ہر طبقے کو میرا ساتھ دینا ہے اور ہم سب نے ملکر ایک ٹیم کے طور پر اس مشکل سفر کو طے کرنا ہے۔ ملک کو بانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق صحیح معنوں میں ایسی فلاحی اسلامی ریاست بنانا ہے جہاں ہر شہری کو بلاامتیاز رنگ و نسل آگے بڑھنے کے یکساں مواقع حاصل ہوں۔ انصاف، میرٹ اور قانون کی حکمرانی سکہ رائج الوقت ہو اور اس منزل کے حصول کے لئے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں جائزہ لینا ہے کہ اس تاریخی دن کو گزرے 77 سال ہوچکے ہیں، کیا ہم نے قائداعظم کی روح اور تحریک پاکستان کے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کے ساتھ کیا انصاف کیا ہے۔ یوم پاکستان کے تاریخی دن کے موقع پر میرا وعدہ ہے سماجی، معاشی اور معاشرتی انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور خدمت خلق کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہیگا۔ ہم نے صوبے میں کرپشن فری کلچر کو فروغ دیا ہے اور تمام منصوبے شفاف طریقے سے مکمل کئے جارہے ہیں۔ شہباز شریف نے لندن میں برطانیہ کی پارلیمنٹ کے باہر حملے کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ ٹی بی سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ تپ دق کے دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں اس مرض سے بچائو اور علاج معالجے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔