شہباز شریف کا لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا ایک اور وعدہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 11, 2016 | 13:23 شام

لاہور (مانیٹرنگ)  وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2017ء کے اختتام تک توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہوجائیں گے ، ملک سے نہ صرف توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا بلکہ سستی بجلی عوام کو ملے گی ۔ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں توانائی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ توانائی بحران پر قابو

پانے کے لئے حکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہورہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے کارخانے لگانے کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہوں گی ۔ چیئرمین واپڈا نے وزیر اعلیٰ کو ہائیڈرو پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا ۔