زرداری زخم خوردہ قوم کو دھوکا نہ دیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 15, 2017 | 19:42 شام

فیصل آباد(مانیٹرنگ)وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سی پیک کو اپنے کھاتے میں ڈال کر زخم خوردہ قوم کے ساتھ مذاق نہ کریں ۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے فیصل آباد میں لوکل باڈیزکنوینشن کی تقریب کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب میں 90 ارب سے فارم ٹومارکیٹ کی سڑکیں تعمیر ہوچکی ہیں، پرانی منڈی کی سرکاری زمین کو واگزارکراکے دو منصوبے اورمنڈی کی اراضی پرٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانا چاہتا ہوں، ایگری کلچریونیورسٹی کے ایک ہزارکمروں کے ہاسٹل کا افتتاح کرک

ے آیا ہوں۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ فیصل آباد میں اربوں روپے سے بچوں کا اسپتال تعمیرہورہا ہے، ستمبر2017 میں چلڈرن اسپتال مکمل کرلیا جائے گا، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ماہرڈاکٹرز پاکستان بلانے کی بات کی ہے جب کہ لاہورکی طرح سیف سٹی فیصل آباد میں اسی سال شروع کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کھاد کی قیمت کم کی گئی ہے جب کہ چھوٹے کسانوں کو100 ارب کے قرضے دیے جائیں گے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ زرداری اورمشرف کے دورمیں بننے والا نیلم، جہلم منصوبہ تاحال مکمل نہ ہوسکا، بکھی منصوبے سے اگلے مہینے تک بجلی کی پیداوارشروع ہوجائے گی، سی پیک پراربوں ڈالرکی سرمایہ کاری ہورہی، زرادری صاحب کہہ رہے ہیں کہ سی پیک انکا منصوبہ ہے اورپاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ایسے منصوبے کسی نے نہیں بنائے۔

شہبازشریف نے کہا کہ تنقید کرنے والے لاہورکی میٹروبس کو جنگلہ بس کہتے تھے، اب 4 سال کے بعد ان کو میٹروپشاورمیں لگانے کا خیال آرہا ہے، احتجاجی سیاست نے پاکستانی معیشت کو تباہ کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جب کہ سیاسی دشمن ملکی ترقی روکنے کے لیے طرح طرح کی سازشیں کررہے ہیں۔